آفِس {آ + فِس} (انگریزی)

یہ اصلاً انگریزی کا لفظ ہے اور انگریزی سے اردو میں اصلی حالت اور معنی کے ساتھ مستعمل ہے۔ انگریزی زبان میں Office ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1921ءمیں اکبر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان (مذکر - واحد)

جمع استثنائی: آفِسَز {آفِسَز}

جمع غیر ندائی: آفِسوں {آ + فِسوں (واؤ مجہول)}

معانی ترمیم

دفتر، وہ کمرہ یا مکان جو کسی خاص نجی یا سرکاری کام کے لیے مختص ہو، سرشتہ، صیغہ۔

؎ ادھر مولوی کس مپرسی میں تھے

نہ آفس میں تھے اور نہ کرسی میں تھے [1]

انگریزی ترجمہ ترمیم

office

مترادفات ترمیم

دَفْتَر سَرِشْتَہ

متضادات ترمیم

گھَر

حوالہ جات ترمیم

  1     ^ ( 1921ء، اکبر، کلیات، 81:4 )