آلی {آ + لی} (عربی)

آلہ آلَہ آلی

عربی زبان کے اسم جامدآلہ کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق ہ کو حذف کر کے ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے آلی بنا۔ اردو میں سب سے پہلے 1931ء، میں "نسیجیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی (مؤنث - واحد)

جمع: آلِیاں {آ + لِیاں}

جمع غیر ندائی: آلِیوں {آ + لِیوں (و مجہول)}

معانی ترمیم

آلہ سے منسوب،ذریعے یا وسیلے سے تعلق رکھنے والا۔

"احساس مراد ہے اس اثر کے شعور سے جوکہ نظام آلی پر کسی مؤثر کی تاثیر سے حادث ہوتا ہے۔" [1] اوزار سے تعلق رکھنے والا۔

"جسیمہ کو محض تحریک آلی سے مثلاً شیشہ محافظ کو تھپ تھپا کر یا تحریک برقی پہونچا کر چھیڑا جائے۔" [2]

مترادفات ترمیم

ہَتھْیارِی اَوْزَاری وَسائِلی

مزید دیکھیے ترمیم

آلی

حوالہ جات ترمیم

  1     ^ ( 1931ء، رسوا، تنقیدی مراسلات، 42 )
    2   ^ ( 1931ء، نسیجیات، 66:1 )