جشن عید میلاد النبی
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک خوشی کا موقع ہے جس میں آقاۓ دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کا جشن مناتے ہیں ۔اسلامی مہینے ربیع الاول کی بارہ تاریخ کو یہ جشن منایا جاتا ہے ۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سرکار کی ولادت کی خوشی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے نعرے لگاتے ، جھنڈے لہراتے سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہیں اور کیوں نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا قل بفضل اللہ وبرحمتہ فبذالک فلیفرحوا ۔ ترجمہ اے محبو ب آپ فرمادیجۓ کہ اللہ کے فضل اور رحمت خوشیاں مناؤ اور مسلمانوں پر اللہ کا سب سے بڑا فضل اور سب سے بڑی رحمت ہمارے پیارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔