حاضِری کا کھانا {حا + ضِری + کا + کھا + نا}

عربی زبان سے ماخوذ اسم حاضری کے بعد کا بطور حرف اضافت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم کھانا لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے 1859ء کو "رسالہ تعلیم النفس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

واحد غیر ندائی: حاضِری کے کھانے {حا + ضِری + کے + کھا + نے}

جمع: حاضِری کے کھانے {حا + ضِری + کے + کھا + نے}

جمع غیر ندائی: حاضِری کے کھانوں {حا + ضِری + کے + کھا + نوں (و مجہول)}

معانی ترمیم

1. وہ کھانا جو دن میں پہلی مرتبہ کھایا جائے، ناشتا، وہ کھانا جو بعد دفن میت مرنے والے کے گھر بھیجا جاتا ہے۔

"گھر میں چولھا پٹ پڑا تھا لیکن حاضری کا کھانا نصیرالدین کے ہاں سے آ گیا تھا۔"، [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1963ء، دلی کی شام، 601 )