"لغت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م نیا صفحہ: == تلفّظ == لُغَت [لُغَت] == ماخوذ == عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ما...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 17:15، 31 جولائی 2008ء

تلفّظ

لُغَت [لُغَت]

ماخوذ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1707ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

جمع: لُغَتیں [لُغَتیں (ی مجہول)]

جمع استثنائی: لُغات [لُغات]

جمع غیر ندائی: لُغَتوں [لُغَتوں (و مجہول)]

مطلب

1. (کسی زبان کا) لفظ، (عموماً) وہ لفظ جس کے معنی متعین اور قابل اندراج ہوں۔

2. کسی زبان کے وہ اصوات وہ کلمات جن کے ذریعے آدمی اپنا مطلب ادا کرے، بولی، زبان۔

3. (کسی زبان) لفظوں کی فرہنگ جو حروف تہجی وغیرہ کی ترتیب سے مرتب کی گئی ہو، ڈکشنری۔


انگریزی

a word; speech, language, tongue, dialect, idiom; dictionary, vocabulary, glossary; a form or mode of writing and pronouncing a word

مترادفات

لَفْظ، زُبان، بولی، بھاشا

مرکبات

لُغَت نَوِیسی، لُغَت نَوِیس، لُغَت نِگاری، لُغَت نِگار، لُغَت سازی، لُغَت ساز