"عزیز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
عَزِیز {عَزِیز} ([[عربی]])
 
ع [[ز]] ز، عَزِیز
 
عربی [[زبان]] میں [[ثلاثی مجرد]] کے [[باب]] سے [[مشتق]] [[اسم]] ہے۔ اردو میں [[بطور]] صفت [[نیز]] اسم [[استعمال]] ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1503ء کو "نوسرہار (اردو ادب)" میں [[مستعمل]] ملتا ہے۔
 
صفت ذاتی (مذکر - واحد)
 
جنسِ مخالف: عزِیزَہ {عَزی + زَہ}
 
جمع استثنائی: اَعِزَّہ {اَعِز + زَہ}
 
جمع غیر ندائی: عَزِیزوں {عَزی + زوں (و مجہول)}
 
==معانی==
 
1. زبردست، [[صاحب]] [[قوت]] و اختیار، غالب، قادر، [[اللہ]] تعالٰی کا ایک [[صفاتی]] نام۔
 
؎ تو [[سلام]] و [[خالق]] و [[متعالی]] و [[عدل]] و کریم
 
تو [[عزیز]] و [[باری]] و [[غفار]] و [[فتاح]] و علیم، <ref>( 1984ء، الحمد، 84 )</ref>
 
2. پیارا، محبوب۔
 
"ان کی [[شخصیت]] میں یہ حسن پیدا ہو گیا تھا کہ ہر [[کس و ناکس]] کو وہ عزیز ہو جاتے تھے۔"، <ref>( 1984ء، [[مقاصد]] و مسائل پاکستان، 229 )</ref>
 
3. دوست، یار، ساتھی، [[آشنا]] (عموماً اپنے سے عمر میں چھوٹے کے لیے مستعمل)۔
 
"اے عزیز تو مڑ کر نہیں [[دیکھ]] سکتا۔"، <ref>( 1987ء، آخری آدمی، 57 )</ref>
 
4. [[قرابت]] رکھنے والا، [[رشتہ]] دار۔
 
"دیکھئے جو لوگ یہاں آتے ہیں وہ ہمارے آپ کے عزیز [[رشتہ دار]] ہیں نا۔"، <ref>( 1980ء، زمیں اور [[فلک]] اور، 79 )</ref>
 
5. [[گراں]] قدر، [[بیش]] بہا۔
 
؎ تو [[بچا بچا]] کے نہ [[رکھ]] اسے [[ترا]] آئنہ ہے وہ آئنہ
 
کہ [[شکستہ]] ہو تو عزیز تر ہے [[نگاہ]] آئنہ [[ساز]] میں <ref>( 1924ء، [[بانگ]] درا، 281 )</ref>
 
بزرگ، گرامی، معزز۔
 
"قوم کی [[حالت]] [[تباہ]] ہے، عزیز [[ذلیل]] ہو گئے ہیں۔" <ref>( 1946ء، [[محمود]] شیرانی، مقالات، 5:1 )</ref>
 
6. { حدیث } آحادکی کی ایک قسم جسے ہر [[زمانے]] میں دو راویوں نے [[روایت]] کی ہو۔ (ماخوذ : نورالہدایہ، 5:1)
 
"مرفوع، [[موقوف]] .... [[مشہور]] و عزیز .... کتنی [[اقسام]] حدیث ہیں۔"، <ref>( 1986ء، اردو میں [[اصول]] تحقیق، 42:1 )</ref>
 
7. [[قدیم]] زمانے میں [[مصر]] کے [[بادشاہ]] کا لقب، (مصر کے [[وزیر]] کو بھی عزیز کہتے تھے)
 
"وہ [[علامہ]] [[عصر]] کا ہو یا [[عزیز مصر]] کا۔"، <ref>( 1801ء، [[باغ]] اردو، 119 )</ref>
 
8. ایک قسم کی [[تلخ]] [[بوٹی]] جو [[مقوی معدہ]] ہے، قنتاریون۔ (ماخوذ : پلیٹس)
 
==انگریزی ترجمہ==
 
dear, daurling, worth, respected, beloved, honoured, esteemed, excellent, precious, friend
 
==مترادفات==
 
جَلِیلُ الْقَدْر، یَگانَہ، شَفِیق، مالُوف، اَپْنا، پِیارا، مَحْبُوب، قَوی، غالِب، عُمْدَہ، قَدِیر، سَگا، شَرِیک، مانُوس، دُلارا، جانی،
 
==مرکبات==
 
عَزِیزِ مَن، عَزِیز و اَقارِب، عَزِیزُ الْقَدْر، عزیزِ مِصْر، عَزِیزداری
 
==حوالہ جات==
 
<references/>
 
==مزید دیکھیں==
 
* [[عزیز القدر]]
* [[عزیز مصر]]
* [[عزیزداری]]
* [[فرزند عزیزہ]]
* [[حدیث عزیز]]
* [[متاع عزیز]]
* [[عزیز من]]
* [[عزیز و اقارب]]
* [[عزیزی]]
* [[عمر عزیز]]
* [[نسبی عزیز]]
 
{{فارسی}}
 
سطر 12 ⟵ 96:
[[fa:عزیز]]
[[zh:عزیز]]
[[Category:ع۔ز]]