"عقل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: pl:عقل
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
عَقْل {عَقْل} ([[عربی]])
 
ع ق ل، عَقْل
 
عربی [[زبان]] میں [[ثلاثی مجرد]] کے [[باب]] سے [[مشتق]] [[اسم]] ہے۔ اردو میں [[بطور]] اسم ہی [[استعمال]] ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1503ء کو "نوسرہار" میں [[مستعمل]] ملتا ہے۔
 
اسم [[نکرہ]] (مؤنث - واحد)
 
جمع: عَقْلیں {عَق + لیں (ی مجہول)}
 
جمع استثنائی: عُقُول {عُقُول}
 
جمع غیر ندائی: عَقْلوں {عَق + [[لوں]] (و مجہول)}
 
==معانی==
 
1. وہ [[قوت]] جس کے وسیلے سے [[انسان]] برے بھلے کی [[تمیز]] اور [[دقائق]] [[اشیا]] کو حل کرے، خرد، سمجھ، فہم، دانش۔
 
"ہر ایک [[فرد]] عقل، [[طاقت]] و جاہت بلکہ [[شعور]] تک میں بھی [[برابر]] نہیں ہوتا۔"، <ref>( 1984ء، [[مقاصد]] و مسائل پاکستان، 124 )</ref>
 
2. { [[فلسفہ]] } دس فرشتوں (عقول عشرہ) [[میں سے]] ایک فرشتہ۔
 
"حکماء [[واجب]] اور تمام [[ممکنات]] کے درمیان [[عقل]] کو [[واسطہ]] قرار دیتے ہیں۔"، <ref>( 1940ء، [[اسفار]] اربعہ، 756:1 )</ref>
 
3. { [[تصوف]] } [[عالم]] تمیز۔ (مصباح التعرف)
 
4. { [[عروض]] } زحافات [[مرکب]] [[ملقبہ]] میں سے ایک زحاف، یہ [[اجتماع]] [[عصب]] وقبض ہے۔ جس [[رکن]] میں پہلے و [[تد]] [[مجموع]] ہو پھر [[سبب ثقیل]] پھر [[سبب خفیف]] تو پہلے اس رکن کے [[حرف]] [[پنجم]] کو [[ساکن]] کرنا پھر اسی کو [[گرا]] دینا۔ عقل والے رکن کو [[معقول]] کہتے ہیں۔
 
؎ رکن [[وافر]] میں عقل اگر آئے
 
صاف [[لام]] [[ثقیل]] گر جائے، <ref>( 1871ء، [[قواعد]] العروض، 60 )</ref>
 
5. [[اونٹ]] کے [[پاؤں]] میں [[رسی]] باندھنا۔ (فرہنگ آصفیہ)
 
==انگریزی ترجمہ==
 
Intelligence, wisdom, sense, understanding, intellect, mind, reason, knowledge; opinion
 
==مترادفات==
 
شُعُور، تَمِیز، سُوجھ، ظَرْف، حِکْمَت، خِرَد، تَفَقُّہ، بُدھ، اِمْتِیاز، پَہْچان، پَہُنْچ، ہوش، اِنْسانِیَت، دِماغ، اَفْہام، دِرایَت، سُدھ، بُدھ، سرت، دانِش، فَہْم، فَرْہَنْگ، رائے، تَدَبُّر،
 
==مرکبات==
 
عَقْلِ اِسْتِقْرائی، عَقْل آرائی، عَقْل بِالْفِعْل، عَقْل بِالْمَلَکَہ، عَقْلِ بَسِیط، عَقْل پَرْوَری، عَقْل پَسَنْدی، عَقْل سے خالی، عَقْلِ صالِح، عَقْلِ عام، عَقْلِ فَعَال، عَقْلِ مُنْفَعِل، عَقْل و دانِش، عَقْلِ اِنْسانی، عَقْلِ حَیوانی، عَقْل داڑھ، عَقْلِ سَلِیم، عَقْل کا اَنْدھا، عَقْل کا دُشْمَن، عَقْلِ کُل، عَقْل مَنْد، عَقْل مَنْدی، عَقْل و خِرَد
 
==روزمرہ جات==
 
 
عقل پر [[پتھر]] [[پڑنا]]
 
عقل کا [[ستیاناس]] ہو جانا، عقل جاتی رہنا، کچھ سمجھ میں نہ آنا۔
 
"بیوی نے بگڑ کر کہا، کیا تمہاری عقل پر پتھر پڑ گئے ہیں۔"، <ref>( 1954ء، پیرِ نابالغ، 108 )</ref>
 
عقل [[ٹھکانے]] [[لگانا]]
 
دماغ [[درست]] کر دینا۔
 
"مجھے [[بذریعہ]] [[تار]] بلایا گیا، میاں کی عقل ٹھکانے لگا [[دوں]] گی۔"، <ref>( 1958ء، [[شمع]] خرابات، 35 )</ref>
 
عقل [[چرنے]] جانا
 
عقل کا [[غائب]] ہونا (کسی بے [[عقلی]] کے [[فعل]] پر مزاجاً کہتے ہیں)ہوش و [[حواس]] ٹھکانے نہ رہنا۔
 
"انہوں نے [[چلتے]] وقت بنگلہ کے متعلق جو کچھ فرمایا وہ بالکل بے محل، [[غیر ضروری]] اور [[نامناسب]] تھا، [[اس وقت]] ان کی عقل چرنے چلی گئی تھی۔"، <ref>( 1989ء، [[قومی]] زبان، اگست، 46 )</ref>
 
عقل دوڑانا
 
غور کرنا، [[سوچ بچار]] کرنا، سمجھ سے کام لینا۔
 
"لوگوں نے بہت کچھ عقلیں دوڑائیں مگر [[کسی کو]] ٹھیک پتہ نہیں ملا کہ [[خواب]] ہے کیا چیز۔"، <ref>( 1899ء، رویائے صادقہ، 3 )</ref>
 
عقل [[گدی]] میں ہونا
 
بے [[وقوف]] اور [[احمق]] ہونا۔
 
خاص کر ہندوستانی عورتوں کی عقلیں وہ [[گدی]] کے پیچھے ہوا کرتی ہیں کہ [[خدا]] کی پناہ۔"، <ref>( 1920ء، ارمان،71 )</ref>
 
عقل [[گھاس]] کھا جانا
 
عقل کا گھاس کھا جانا، عقل جاتی رہنا، [[ہوش]] ٹھکانے نہ رہنا، [[بدحواس]] ہو جانا۔
 
"ان کی تو جیسے عقل گھاس کھا گئی ہے۔"، <ref>( 1936ء، [[پریم]] چند، واردات، 37 )</ref>
 
==ضرب الامثال==
 
 
عقل کے [[ناخن]] لو
 
ہوش میں آءو، سمجھ کی بات کرو، بیوقوف نہ بنو۔
 
"میر نے کہا شیخ جی عقل کے ناخن لو، بھلا [[روپیہ]] [[آٹھ]] آنہ میں تقریریں لکھی جاتی ہیں، تم بھی کیا باتیں کرتے ہو۔"، <ref>( 1954ء، پیرِ نابالغ،42 )</ref>
 
==فقرات==
 
[[عقل مند]] کو [[اشارہ]] کافی ہے
 
دانا اشارے سے سمجھ جاتا ہے۔ (جامع الامثال)
 
==حوالہ جات==
 
<references/>
 
==مزید دیکھیں==
 
* [[قریب العقل]]
* [[قرین عقل]]
* [[عقل استقرائی]]
* [[عقل آرائی]]
* [[عقل بالفعل]]
* [[عقل بالملکہ]]
* [[عقل بسیط]]
* [[عقل پروری]]
* [[عقل پسندی]]
* [[عقل سے خالی]]
* [[عقل صالح]]
 
 
{{فارسی}}
 
سطر 8 ⟵ 129:
 
[[زمرہ:اسماۓ فارسی]]
[[Category:ع۔ق]]
 
[[ar:عقل]]
اخذ کردہ از «https://ur.wiktionary.org/wiki/عقل»