"اردو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 17:
{{head|ur|کے اسمائے معرفہ|tr=اُرْدُو، مؤنث - واحد}}
 
# [[برصغیر]] پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں [[بولی]] اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت [[نیز]] غیر پراکرت، [[دیسی]] لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے [[الفاظ]] بھی شامل ہیں اور جس کی [[قواعد]] میں [[عہد]] بہ عہد تصرفات اور [[مقامی]] اختلافات کے باوجود [[آریائی]] اثر [[غالب]] ہے۔
== معانی ==
 
1. [[برصغیر]] پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں [[بولی]] اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت [[نیز]] غیر پراکرت، [[دیسی]] لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی [[اور کچھ]] یورپی زبانوں کے [[الفاظ]] بھی شامل ہیں اور جس کی [[قواعد]] میں [[عہد]] بہ عہد تصرفات اور [[مقامی]] اختلافات کے باوجود [[آریائی]] اثر [[غالب]] ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا [[ہندی]] کے نام سے [[متعارف]] رہی۔ [[ابتدا]] یا آغاز کے بارے میں مختلف [[نظریات]] ہیں : بعض لوگ سورسینی یا اب بھرنش کی [[جدید]] [[ترقی یافتہ]] یا [[ترمیم]] شدہ [[شکل]] بتاتے ہیں جس نے عہد [[غزنوی]] کے [[لگ بھگ]] [[نیا روپ]] [[نکالنا]] شروع کیا اور جو تقریباً [[چودھویں صدی]] سے [[ضبط]] [[تحریر]] میں آئی۔ [[منظوم]] اردو کو [[ریختہ]] کہتے تھے۔ [[دہلی]] کے محاورے کے [[مستند]] ہونے کی [[سند]] [[قلعہ]] معلٰی کی زبان ہوئی؛ اس بنا پر زبان اردوئے معلٰی کہلائی جو [[کثرت استعمال]] سے اردو ہو گئی۔ بعض [[مغربی]] مصنفوں نے اسے مورز کا نام بھی دیا۔ جدید ہندی سے عربی فارسی الفاظ کی [[فراوانی]] تدھبو کے [[رجحان]] اور عربی [[رسم الخط]] کی بنا پر متمیز؛ عربی [[رسم]] الخط میں لکھی جاتی ہے جس میں اردو کی [[مخصوص]] آوازوں کے لیے کچھ اضافے کر لیے گئے ہیں۔ کئی سو [[سال]] کا [[ادبی]] اور [[علمی]] [[ذخیرہ]] [[اس میں]] موجود ہے۔ خصوصاً بیسویں [[صدی]] میں جدید [[علوم]] و [[فنون]] کی [[بکثرت]] کتابیں اس میں [[تصنیف]] و [[تالیف]] اور [[ترجمہ]] ہوئیں، اور بے [[شمار]] علمی اصطلاحات [[وضع]] ہوئیں؛ اس طرح یہ اعلٰی [[تعلیم]] کے مختلف [[درجات]] میں انگریزی کی جگہ برصغیر کے دفتروں میں [[رائج]] ہوئی، بیسویں صدی کے آغاز سے کچھ پہلے اردو ہندی کا قضیہ شروع ہوا اور ایک نئی زبان ہندی بنائی گئی، برصغیر پاک و ہند کی [[سیاسی]] [[جدوجہد]] [[آزادی]] میں اردو کا بڑا حصّہ ہے)۔
 
"اردو کی [[ابتدائی]] [[نشوونما]] میں [[صوفیا]] [[کرام]] کا کام" (کتاب کا نام)۔، <ref>( 1961ء، [[مولوی]] عبدالحق۔ )</ref>
 
=== مترادفات ===
 
لَشْکَر، سِپاہ، گِروہ، ریخْتَہ،