حِدَّت {حِد + دَت} (عربی)

ح د د، حِدَّت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1845ء میں "نغمۂ عندلیب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: حِدَّتیں {حِد + دَتیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: حِدَّتوں {حِد + دَتوں (و مجہول)}

معانی ترمیم

1. تیزی، شدت؛ گرمی کی شدت، گرمی، حرارت، تمازت؛ تپش، سوزش۔

؎ صبح کے قدموں کی آہٹ سے کچل جاتے ہیں

آبگینے ہیں کہ حدّت سے پگھل جاتے ہیں، [1]

2. زور، قوت، جوش، تیزی و تندی۔

"تخلیق کار جو افکار کی حدت اور جذبات کے کہرام کو محسوس تو کرتے ہیں مگر ان سے مغلوب نہیں ہوتے۔"، [2]

انگریزی ترجمہ ترمیم

sharpness (of a sword); the edge (of a sword); sharpness, keenness, acuteness, acrimony, virulence

مترادفات ترمیم

گَرْمی، اِحْراق، تَب، تَپ، اِحْتِراق، جَلَن، آنْچ، تَپِش، آگ، تاب و تَب، حَرارَت، شِدَّت،

مرکبات ترمیم

حِدَّتِ طَبْع، حِدَّتِ نَظَر، حِدَّتِ ذِہْن

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1962ء، پتھر کی لکیر، 83 )
  2. ( 1982ء، دوسرا کنارہ، 7 )

مزید دیکھیں ترمیم