حَظ {حَظ} (عربی)

ح ظ ظ، حَظ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل شکل میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ 1611ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

معانی ترمیم

1. لطف، مزا، سرور۔

"احقر .... علمی اور مسلکی طور پر اس سے حظِ وافر حاصل کرتا رہا۔"، [1] 2. بہرہ، نصیب۔

؎ ہزار ماؤں کو اس پر نثار کرتے ہیں

ہماری خاک کو ہے نام بوتراب سے خط، [2]

3. ثمرہ، فائدہ۔

(لغات سعیدی)

4. خوش نصیبی، بختاوری، اقبال۔

(جامع اللغات، پلیٹس)

انگریزی ترجمہ ترمیم

fortune, good fortune felicity; share, portion, lot; pleasure, enjoyment, gratification

مترادفات ترمیم

لُطْف، مَزَہ، نَشاط، ذائِقَہ، ذَوق،

مرکبات ترمیم

حَظِ نَفْس

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1986ء، معرکۃ القلم، 133 )
  2. ( 1861ء، کلیات اختر، 433 )

مزید دیکھیں ترمیم