حِمایَت {حِما + یَت} (عربی)

ح م ی، حِمایَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1750ء کو "یکرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: حِمایَتیں {حِما + یَتیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: حِمایَتوں {حِما + یَتوں (واؤ مجہول)}

معانی ترمیم

1. طرف داری، تائید، مدد۔

"اس اعلان سے سگریٹ نوشی کی مذمت اور حقہ نوشی کی حمایت کا پہلو نکلتا ہے۔"، [1]

2. نگہبانی، محافظت، نگرانی۔

"جب لجمیر میر واڑ ایسٹ انڈیا کمپنی کے ظل حمایت میں آیا تو اس وقت صوبے کی تحریری زبان ایک حد تک اردو قرار پا چکی تھی۔"، [2]

انگریزی ترجمہ ترمیم

protection, defence; guardianship, patronage, support, countenance

مترادفات ترمیم

رِعایَت، رَفاقَت، پاسْداری، سِفارِش، تائِید، پَناہ، نُصْرَت، جانِب داری، سایَہ

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1982ء، دوسرا کنارا، 9 )
  2. ( 1940ء، جائزہ زبان اردو، 292:1 )