عَبا {عَبا} (عربی)

ع ب ا، عَبا

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے 1732ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

معانی ترمیم

1. کپڑوں کے اوپر پہننے کا شیروانی کے طرز کا ڈھیلا ڈھالا قدرے لمبا لباس جس میں بٹن کی جگہ بند لگے ہوتے ہیں عام طور سے علما و شرفا پہنتے ہیں، لبادہ، چغا، چوغہ۔

"دیدار کے وقت زیارت کا مجاور اسی تبرک کو طہارت و تطہیر کے بعد سبز عبا پہن کر مشتا قانِ دید کے سامنے لاتا۔"، [1]

2. جاڑے کے موسم میں لباس کے اوپر پہننے کا ڈھیلا ڈھالا پنڈلی تک لمبا جامہ، لبادہ، دگلا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 150:2)

انگریزی ترجمہ ترمیم

garments generally black and made of goats hair

مترادفات ترمیم

قَبا، چوغا، جُبَّہ،

مرکبات ترمیم

عَبا پوش، عَبا و قَبا

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1982ء، آتش چنار، 739 )

مزید دیکھیں ترمیم