محراب مسجد میں وہ قوس یا کمان نما قبلہ رُخ جگہ جہاں منبر کے ساتھ امام کھڑے ہوکر نماز پڑھاتا ہے ۔

محراب

معانی ترمیم

  • مسجد میں ایک طاق نما یا قوس نما جگہ یا مقام جو مسجد میں نمازیوں کی اقتداء کی صف سے آگے کی جانب قبلہ والی دیوار میں ہوتا ہے۔یہاں امام کھڑا ہوکر نماز پڑھاتا ہے۔
 

اشتقاق ترمیم

  • محراب عربی زبان کا لفظ ہے اور اِس کا مادہ اشتقاق ح، ر، ب سے مشتق ہوا ہے۔ اِس کی جمع مَحَارِیبْ ہے۔یہ جمع شاذ و نادر ہی استعمال ہوتی ہے۔ یہ لفظ پہلی بار 1611ء میں قلی قطب شاہ کے دیوان میں استعمال ہوا۔

ترکیب ترمیم

  • محراب بطور ترکیب کے منبر کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ اکثر محراب قبل اور منبر بعد میں آتا ہے۔ شاعری میں منبر کبھی کبھار پہلے بھی آتا ہے۔

مزید دیکھیں ترمیم

اسناد ترمیم

؎ دو نین تج ابرو تلیں ہیں نار کیرے خواب میں

دوست شوخی سوں سہتے مسجد کیرے محراب میں

    • قلی قطب شاہ: دیوان، جلد 1، صفحہ 289۔

حوالہ جات ترمیم