سِنْدھی {سِن + دھی} (سنسکرت)

سِنْدھ، سِنْدھی

سنسکرت سے اردو میں دخیل اسم علم سندھ کے ساتھ ی بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے سندھی بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور 1942ء کو "آریائی زبانیں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی (واحد)

جمع ندائی: سِندھِیو {سِن + دھِیو (و مجہول)}

جمع غیر ندائی: سِنْدھِیوں {سِن + دھِیوں (و مجہول)}

معانی ترمیم

1. سندھ کا، سندھ سے متعلق، سندھ کا رہنے والا۔ (ماخوذ: اردو لغت)

اسم معرفہ [1]

معانی ترمیم

1. سندھ کی زبان۔

"سندھی کی خصوصیت ایک قسم کے دیے ہوئے حروفِ صحیح ہیں جن کے تلفظ میں خم حلق کی بالکل بندش ہو جاتی ہے۔"، [2]

مرکبات ترمیم

سِنْدھی بھَٹّا، سِنْدھی تِلَور، سِنْدھی خَرْگوش، سِنْدھی خَط

حوالہ جات ترمیم

  1. ( مؤنث - واحد )
  2. ( 1942ء، آریائی زبانیں، 60 )

مزید دیکھیں ترمیم