غُرّاہَٹ {غُر + را + ہَٹ} (مقامی)

حکایت الصوت کے حوالے سے اسم صوت غُر کے بعد اہٹ لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے 1932ء کو "قطب یارجنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم صوت (مؤنث - واحد)

جمع غیر ندائی: غُرّاہَٹوں {غُر + را + ہَٹوں (و مجہول)}

معانی ترمیم

1. غُرّانے کی آواز، غصے سے بولنے کی آواز۔

"جب اس نے پھر وہی غلا کرنا چاہا تو ایک غُراہٹ کے ساتھ مقدم نے اس کو روک دیا۔"، [1]

مترادفات ترمیم

گَرَج

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1986ء، انصاف، 76 )