واہ
واہ {واہ} (فارسی)
حرف تحسین (مؤنث - واحد)
معانیترميم
1. کیا کہنا ہے، کیا بات ہے، سبحان اللہ، آفریں سے، شاباش، مرحبا۔
؎ واہ کیا رخ ہے کہ جسکی آجتک
کی تلاوت ہم نے قرآں جان کر، [1]
حرف استعجاب
معانیترميم
1. اے عجب، اچنبہ کی بات ہے، بڑا چنبہ ہے۔ مقام حیرت ہے، جیسے واہ میاں کالے خوب رنگ نکالے۔
کہ کہیں کچھ ہے اور کہیں کچھ ہے، [2]
حرف فجائیہ
معانیترميم
1. { طنزا } چہ خوش، کیا خوب، چہ خوش چرا بنا شد۔
؎ مجھ سے منہ پھیر لیا غیر کے دکھلانے کو
واہ کیا چھیڑ نکالی مرے ترسانے کو، [3]
حرف تنفر
معانیترميم
1. واہ یہی منہ اور معالح۔
مترادفاتترميم
خُوب، زَہے، مَرْحَبا،
مرکباتترميم
واہ رے، واہ واہ