وَسْوَسَہ {وَس + وَسَہ} (عربی)

اسم کیفیت (مذکر - واحد) تو انسان ہے. خیالات محض اندرونی معاملہ نہیں، بلکہ یہ خیالات کائنات کی جانب سے نقوش کی صورت نازل ہوتے ہیں اور قلب و ذہن میں پروسیس ہوتے ہیں. آخر انسان کائنات کا جُز ہے. ہر خیال کی شدت الگ الگ ہے. طاقت ور ترین خیال اپنے ہونے کا احساس ہے... "مَیں" کا شعور ہے.... پھر اردگرد دنیا میں جو کچھ ہے، اُس کا احساس ہے. انسان کی جبلت میں شامل ہے کہ جو کچھ ہے، اُس کا خیال رکھے اور اُس پر غوروفکر کرے اور فلاح و بہبود کی خاطر استعمال میں لائے.



چونکہ خیالات کائنات کی جانب سے نقوش کی صورت نازل ہوتے ہیں اور انسان کے قلب و ذہن میں پروسیس ہوتے ہیں... ربِ کائنات کی مشیت ہے کہ کچھ منفی بیرونی ذرائع اُن نقوش میں سے چند ایک کو تبدیل کر دیتے ہیں. وہ کرپٹ شدہ نقش جب انسان کے قلب و ذہن میں نازل ہو کر پروسیس ہوتے ہیں تو نتیجہ کچھ عجیب و غریب برآمد ہوتا ہے. خیال سے عمل شروع ہوتا ہے.. اور ظاہر ہے کرپٹ خیال سے بھی عمل ہو گا جس کا نتیجہ نقصان دہ ہو گا.



یہ منفی بیرونی ذرائع اس لیے ضروری ہیں تاکہ مثبت ذرائع کا جوڑا مکمل ہو.



اِن منفی ذرائع کی خیالات میں کرپشن کو وسوسہ بولتے ہیں.



اگر وسوسہ براہِ راست ہو تو "شیطان" کی جانب سے ہوتا ہے. شیطان اُسی منفی ذریعہ کا نام ہے. براہِ راست وسوسہ ڈالنے کی طاقت صرف ایک جن یعنی کہ ابلیس کو دی گئی ہے.. کسی اور میں یہ طاقت نہیں.



اگر وسوسہ بالواسطہ ہو تو کسی دوسرے انسان یا نارمل جن کی جانب سے ہوتا ہے.. بنیادی وجہ ابلیس ہی رہتی ہے. خیال کو اچھوت کی مانند ایک انسان یا جن سے دوسرے انسان یا جن تک خاموشی سے سفر کرنے کی عادت بھی ہوتی ہے.



سورۃ الناس میں اسی لیے جن و انسان، دونوں کے وسوسوں سے پناہ مانگی گئی ہے. خیالات کو کرپٹ ہونے سے روکنے کا مکمل نظام موجود ہے.



آخر میں اہم بات یہ کہ منفی طاقت ہمیشہ خیالات کو انسان میں داخل ہونے سے پہلے کرپٹ کرتی ہے.. انسان کے اندر داخل ہو کر نہیں. انسان کے اندر ایک اور دشمن طاق لگائے بیٹھا ہے جس کا نام "نفس" ہے...... یہی نفس "اصل انسان" ہے جو کبھی برائی کی طرف راغب ہوتا ہے، کبھی ملامت کرتا ہے، اور کبھی مطمئن ہو کر تمام منفی طاقتوں سے محفوظ ہو جاتا ہے. یہی نفس وسوسوں اور نامل خیالات کو "پروسیس" کرتا ہے ورنہ شیطان اپنی قوت سے کوئی کام سرانجام نہیں دے سکتا.

واحد غیر ندائی: وَسْوَسے {وَس + وَسے}

جمع: وَسْوَسے {وَس + وَسے}

جمع غیر ندائی: وَسْوَسوں {وَس + وَسوں (و مجہول)}

معانی ترمیم

1. وہم، شبہ، ظن، بدگمانی۔

انگریزی ترجمہ ترمیم

inspiring, suggesting (either ones own mind or Satan); whispering any evil; evil suggestion

حوالہ جات ترمیم