ٹُوتھ پاؤُڈَر {ٹُوتھ + پا + اُو + ڈَر} (انگریزی)

انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء ٹوتھ اور پاؤڈر پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1936ء میں "پریم چالیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: ٹوتھ پاؤُڈَروں {ٹُوتھ + پا + اُو + ڈَروں (و مجہول)}

معانی ترمیم

1. دواؤں سے تیار کیا ہوا دانتوں کا منجن۔

"مسٹر سیٹھ نے ولایتی ٹوتھ پاؤڈر ولایتی برش سے دانتوں میں ملا۔"، [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1936ء، پریم چند، پریم چالیسی، 318:2 )