ٹھَینْگا {ٹھیں (ی مجہول) + گا} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے "نوراللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: ٹھینْگے {ٹھیں (ی مجہول) + گے}

جمع: ٹھینْگے {ٹھیں (ی مجہول) + گے}

جمع غیر ندائی: ٹھینْگوں {ٹھیں (ی مجہول) + گوں (و مجہول)}

معانی ترمیم

1. انگوٹھا۔ (نوراللغات)

2. لاٹھی، سونٹا۔ (نوراللغات)

3. { ٹھگ } کٹار، تلوار۔ (جامع اللغات)

مترادفات ترمیم

اَنْگوُٹھا، ٹھونْسا

حوالہ جات ترمیم