ٹھِیک ٹھِیک {ٹھِیک + ٹھِیک} (سنسکرت)

سنسکرت سے ماخوذ اردو زبان میں بطور اسم صفت مستعمل لفظ ٹھیک کی تکرار سے اردو زبان میں مرکب بنا اردو زبان میں بطور اسم صفت اور گا ہے۔ بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1875ء "رسائل چراغ دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

معانی ترمیم

1. سچ سچ، بے کم و کاست، بالکل، بعینہ۔

"ایک اور روایت انہیں ابوسعید خدری سے ٹھیک ٹھیک اس روایت کے خلاف مروی ہے۔"، [1]

2. صحیح صحیح، درست۔

"کسی سال تک وہ ٹھیک ٹھیک کام کرتا رہا۔" [2]

مکمل طور پر۔

"زبان کے ٹھیک ٹھیک نام معلوم کرسکیں۔" [3]

انگریزی ترجمہ ترمیم

the exact, very exact; approximate; tolerable, passable

متعلق فعل

معانی ترمیم

1. ہو بہو۔

؎ رنگت جو صاف صاف گل یاسمن کی ہے

تصویر ٹھیک ٹھیک تہمارے بدن کی ہے، [4]

2. قریب قریب، تقریباً۔

"عبدالعزیز طریق خلافت میں ٹھیک ٹھیک نہیں چلے تو انہوں نے ان کو تخت سے اتار دیا۔"، [5]

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1875ء، رسائل چراغ دہلی، 232:1 )
  2. ( 1938ء، حالات سر سید، 66 )
  3. ( 1940ء، جائزہ زبان اردو، 18:1 )
  4. ( 1870ء، الماس درخشاں، 343 )
  5. ( 1920ء، گورنمنٹ اور خلافت، 32 )