آئِینَہ ساز {آ + ای + نَہ + ساز} (فارسی)

فارسی زبان سے اسم آئینہ کے ساتھ فارسی مصدر ساختن سے مشتق صیغہ امر ساز ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1851ء میں "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ

جمع غیر ندائی: آئِینَہ سازوں {آ + ای + نَہ + سا + زوں (و مجہول)}

معانی

ترمیم

آئینہ بنانے والا کاریگر، شیشے کےآلات کا کام کرنے والا۔

؎ صانع کو دیکھنا ہے تو عالم پہ کر نظر

آئینہ، آئنہ ہے خود آئینہ ساز کا [1]

انگریزی ترجمہ

ترمیم

mirror maker or manufacturer

حوالہ جات

ترمیم
   1    ^ ( شاد عظیم آبادی، میخانہ الہام، 1927ء، 13 )