آئے گئے
سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر آنا سے مشتق صیغہ جمع غائب ماضی مطلق آئے کے ساتھ اردو مصدر جانا سے مشتق صیغہ ماضی مطلق جمع غائب گئے لگنے سے مرکب آئے گئے بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ 1635ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی (مذکر - جمع)
جنسِ مخالف: آئی گَئی {آ + ای + گَئی}
معانی
ترمیمآنے جانے والا، آنے جانے والے، مسافر۔ "کس طرح بال بچوں اور آئے گئے کی ضیافت کا سامان کرے گی۔" [1]
رومن
ترمیمaayiy gayiy {aa + ay + gayiy} (snskrt)
حوالہ جات
ترمیم1 ( راحت زمانی، 1910ء، 133 )