آزادی
آزادی {آ + زا + دی} (فارسی)
آزاد آزادی
فارسی سے اردو میں مستعمل اسم صفت آزاد کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق ی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے آزادی بنا۔ سب سے پہلے 1794ء میں اثر کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔
متغیّرات
آزادَگی {آ + زا + دَگی}
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
جمع: آزادِیاں {آ + زا + دِیاں}
جمع غیر ندائی: آزادِیوں {آ + زا + دِیوں (واؤمجہول)}
معانی
ترمیمخود مختاری، حریت، بیباکی۔
؎ دے رہا ہے اپنی آزادی کو مجبوری کا نام
ظالم اپنے شعلہ سوزاں کو خود کہتا ہے دود [1]
مترادفات
ترمیمحُرِیَّت رِہائی بَرات خُود مُخْتاری نِرْوان لِبَرْٹی طَلاق تَجَرُّد حُرِّیَّت اِطْلاق ڈِسْچارْج فارِغُ الْبالی نَجات
متضادات
ترمیمقَید غُلامی
مرکبات
ترمیمآزادی کا پَرْوانَہ
رومن
ترمیمAazadi
تراجم
ترمیمانگریزی: freedom liberty; emancipation; liberation en:freedom
فرانسیسی: liberté fr:liberté
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1936ء، ضرب کلیم، 43 )