آزْمُودَہ کار {آز + مُودَہ + کار} (فارسی)

فارسی زبان میں مصدر آزمودن سے مشتق صیغہ حالیہ تمام آزمودہ کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم کار لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ 1880ء میں "امیراللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

جمع: آزْمُودَہ کاران {آز + مُو + دَہ + کا + ران}

جمع غیر ندائی: آزْمُودَہ کاروں {آز + مُو + دَہ + کا + روں (و مجہول)}

معانی

ترمیم

جو اپنے کام کا تجربہ رکھتا ہو، ماہر فن، تجربہ کار، کارداں؛ جہاندیدہ، ہوشیار۔

"وہ ہیں کمسن نازک اندام آپ ٹھہرے آزمودہ کار مرد میدان...." [1]

2. وہ سپاہی جو لڑائیوں میں حصہ لے چکا ہو اور ان کی اونچ نیچ سے واقف ہو۔

(ماخوذ : انگریزی اردو فوجی فرہنگ، 211)

انگریزی ترجمہ

ترمیم

experienced (in business , or in the deeds of high emprise), practised, skilled; clever; an experienced person; a veteran; a proficient

مترادفات

ترمیم

پُخْتَہ کار تَجْرِبَہ کار خُرّانْٹ

رومن

ترمیم

Aazmudah kar

حوالہ جات

ترمیم
     1  ^ ( پریم چند، واردات، 1936ء، 105 )