آصف
آصَف {آ + صَف} (عبرانی)
یہ لفظ اصلاً عبرانی زبان سے ہے۔ قرین قیاس ہے کہ عربی زبان کی وساطت سے اردو میں داخل ہوا ہو۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1564ء، میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم معرفہ (مذکر - واحد)
معانی
ترمیمحضرت سلیمان علیہ السلام کے وزیر کا نام جو برخیا کے بیٹے تھے، وزیر۔
؎ آصف کو سلیماں کی وزارت سے شرف تھا
ہےفخر سلیماں جو کرے تیری وزارت [1]
2. تحصیل دار۔
؎ تم ہو ہمارے مرکز اقبال کے مدار
کہتے ہیں آصف اپنے مدار المہام سے [2]
انگریزی ترجمہ
ترمیمAsaf, The name of a man said to have been Solomons vazir
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1869ء، غالب، دیوان، 127 ) 2 ^ ( 1931ء، بہارستان، ظفر علی خان، 675 )