آلَنْگ {آ + لَنْگ (ن غنہ)} (سنسکرت)

آرد آلَنْگ

سنسکرت زبان میں اصل لفظ آرد کے ساتھ انگ بطور لاحقہ لگانے سے آردانگ بنا اور اس سے ماخوذ اردو میں آلنگ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1841ء "زینت الخیل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)


معانی

ترمیم

(گھوڑی وغیرہ کی) جنسی خواہش، مستی۔

؎ ہو نہ آلنگ میں اگر گھوڑی :

باسی روٹی اسے کھلا تھوڑی [1]

2. نوجوان عورت کی امنگ، مستی۔

"جوان چھوکریاں ..... ننگے پاؤں ننگے سر، بچھیریاں آلنگ پر، بازاروں میں، رہ گزاروں میں پھلانگیں لگاتی ہیں۔" [2]

انگریزی ترجمہ

ترمیم

Longing, desire (for the male), heat, salaciousness, lustfulness

مترادفات

ترمیم

مَسْتی خَواہِش

روزمرہ جات

ترمیم

آلَنْگ پر رہنا

گھوڑی کا مست رہنا، شہوت برقرار رہنا۔

؎ اسپ گلی بنائے گر اس چاک سے کلال آلنگ پر رہے وہ کھلونا تمام سال [3]

آلنگ کرنا

مستانا، مستی کرنا، مستی دکھانا۔

؎ اگر چاہے کہ گھوڑی لائے آلنگ

تو اس کا بھی بتاءوں میں تجھے ڈھنگ [4]

آلنگ بحال ہونا

گرمانا، گرمی پر آنا۔

؎ پیٹ مادہ کا جب کہ خالی ہو

عرس آلنگ کی بحالی ہو [5]

آلنگ پر آنا

گھوڑی کا مستی پر آنا، گرمانا۔

گھوڑی ..... بچہ دینے کے بعد چھٹے روز پھر آلنگ پر آ جاتی ہے اور گابھن ہونے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔" [6]

حوالہ جات

ترمیم
    1   ^ ( 1841ء، زینت الخیل، 189 )
    2   ^ ( 1901ء، عقد ثریا، 40 )
    3   ^ ( 1849ء، نکہت (مہذب اللغات، 85:2) )
    4   ^ ( 1795ء، فرسنامہ رنگین، 21 )
    5   ^ ( 1841ء، زینت الخیل، 188 )
    6   ^ ( 1963ء، سہ ماہی اردو نامہ کراچی، 9:12 )