آلودگی
آلُودَگی {آ + لُو + دَگی} (فارسی)
آلودن آلُودَہ آلُودَگی
فارسی زبان میں مصدر آلودن سے علامت مصدر ن گرا کر گی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے آلودگی بنا۔ اردو میں اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1649ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
جمع: آلُودَگِیاں {آ + لُو + دَگِیاں}
جمع غیر ندائی: آلُودَگِیوں {آ + لُو + دَگِیوں (واؤ مجہول)}
معانی
ترمیمگندگی، نجاست، آلائش۔
؎ کرتا ہے دولت کو ہر آلودگی سے پاک و صاف
منعموں کو مال و دولت کا بناتا ہے امیں [1]
متغیّرات
ترمیمآلُودْگی {آ + لُود + گی}
انگریزی ترجمہ
ترمیمcontamination, defilement, polluted ness; pollution; foulness, impurity
مترادفات
ترمیمپَلِیدی بَکھیڑا پاپ غَلاظَت جَنابَت کَثافَت خَباثَت آلائِش
رومن
ترمیمaaludagi
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1938ء، ارمغان حجاز، اقبال، 225 )