آلوچہ
آلُوچہ {آ + لُو + چہ} (فارسی)
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے 1839ء میں "مثنوی خزانیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مذکر - واحد)
واحد غیر ندائی: آلُوچے {آ + لُو + چے}
جمع: آلُوچے {آ + لُو + چے}
جمع غیر ندائی: آلُوچوں {آ + لُو + چوں (و مجہول)}
معانی
ترمیمآلو بخارا سے مشابہ ایک میوہ جو بیر کے برابر گول ہوتا ہے،
رنگ زرد یا قرمزی، کچا ہو تو ترش اور پکنے پر میٹھا ہوتا ہے۔
؎ آلو آلوچہ کو الّو کھا گئے
زرد ہو زرد آلو سب گھبرا گئے [1]
انگریزی ترجمہ
ترمیمa kind of small plum, prunus ovalifolia
رومن
ترمیمaaluchah
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( مثنوی خزانیہ، 1839ء، 22 )