آمرانہ
آمِراَنہ {آ + مِرا + نَہ} (عربی)
ا م ر آمِر آمِراَنہ
عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے اسم فاعل، آمِر کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق انہ بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے آمرانہ بنا۔ اردو میں سب سے پہلے 1956ء میں "چنگیز" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت نسبتی ==معانی== حاکمانہ، مطلق العنان حاکم کی طرح کا، جمہوری کی ضد۔ "جس کے ہاتھوں میں آمرانہ اقتدار ہو وہ چنگیز ہے۔"[1]
مترادفات
ترمیمحاکِمانَہ ڈِکْٹیٹَرْشِپ
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1956ء، چنگیز، 116 )