آمْنا سامْنا {آم + نا + سام + نا} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم سامنا کے ساتھ آمنا بطور تابع مہمل سابقہ لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1805ء میں "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: آمْنے سامْنے {آم + نے + سام + نے}

جمع: آمْنے سامْنے {آم + نے + سام + نے}

معانی

ترمیم

روبرو ہونے کی حالت، مواجہہ، مڈبھیڑ۔

"راحت کو ڈاکٹر صاحب نے بلایا اور آمنا سامنا کرا دیا۔" [1]

2. نا محرم کے سامنے آنا، بے پردگی۔

"صبح قریب ہے اور آ رہا ہے وہ وقت جب ایک غیر مرد کا آمنا سامنا اور نامحرم نگاہیں میرے چہرے پر ہوں گی۔" [2]

3. میدان جنگ میں مقابلہ۔

"کبھی کبھی ایسا بھی ہو جاتا تھا کہ دونوں کا آمنا سامنا ہو کر سخت لڑائی پڑتی تھی۔" [3]

انگریزی ترجمہ

ترمیم

confronting, opposition; front

رومن

ترمیم

aamana samna

حوالہ جات

ترمیم
   1    ^ ( فغان اشرف، 1921ء، 36 )
   2    ^ ( طوفان حیات، 1917ء، 23 )
   3    ^ ( نیرنگ خیال، 1880ء، 38 )