آموزش
آموزِش {آ + مو (و مجہول) + زِش} (فارسی)
آموختن آموز آموزِش
فارسی زبان میں مصدر آموختن سے حاصل مصدر ماخوذ ہے۔ اردو میں بھی بطور حاصل مصدر ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1969ء میں "نفسیات اور ہماری زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
معانی
ترمیمتعلیم، سیکھنا سکھانا۔
"نفسیات حیوانی اور جسٹالٹ نفسیات نے آموزش (Learning) اور اس کے اصولوںپر جو کام کیا ہے وہ بھی عام نفسیات کا جزو بن چکا ہے۔" [1]
مترادفات
ترمیمسکھائی تَعْلِیم پَڑھائی تَعَلُّم
مرکبات
ترمیمآموزِش گاہ
رومن
ترمیمaamozish
تراجم
ترمیمانگریزی: Education; teaching
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1969ء، نفسیات اور ہماری زندگی، 41 )