آناً فاناً {آ + نَن + فا + نَن} (عربی)

عربی زبان سے ماخوذ اسم آن کے ساتھ لاحقہ تمیز اً لگانے سے آناً بنا اور اس کی تکرار کے درمیان حرف عطف ف لگانے سے مرکب آناً فاناً بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1780ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل ترمیم

معانی ترمیم

آن کی آن میں، دم بھر میں۔

"آناً فاناً پانی ایک ہوا اور فرعون مع اپنے لشکر کے دریا میں غرق ہو گیا۔" [1]

2. ہرآن، ہر لمحہ، دم بدم (اس معنی میں فاناً (ممدود) مستعمل ہے)۔

"زمانہ آناً فاناً رنگ بدل رہا تھا۔" [2]

متغیّرات ترمیم

فآناً {فا + آ + نَن}

انگریزی ترجمہ ترمیم

every moment, constantly, incessantly

حوالہ جات ترمیم

   1    ^ ( قرآنی قصے، خیری، 1934ء، 130 )
   2    ^ ( حالی، مقالات حالی، 1914ء، 174:2 ) 

رومن ترمیم

aanann fanann

تراجم ترمیم

انگریزی: At once; suddenly; instantly; forthwith