آنْریبِل {آن + رے + بِل} (انگریزی)

آنر آنَر آنْریبِل

انگریزی زبان میں اصل لفظ آنر کے ساتھ یبل بطور لاحقۂ صفت لگانے سے آنریبل بنا اور انگریزی میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو زبان میں بھی اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1897ء میں "مکاتیب سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (مذکر - واحد )

جمع استثنائی: آنْریبِلْز {آن + رے + بِلْز}

معانی

ترمیم

1. لائق احترام، معزز، عزت مآب، عموماً ہائی کورٹ کے ججوں اور کابینہ کے ارکان وغیرہ سے تخاطب کا کلمہ۔ "بڑے بڑے آنریبل اپنی قوت استدلال اور ملکہ تقریر پر گھمنڈ کر رہے ہیں۔" [1]

انگریزی ترجمہ

ترمیم

honourable

متغیّرات

ترمیم

آنَرْایبِل {آ + نَر + اے + بِل}

مترادفات

ترمیم

بَزُرْگ مُعَزَّز مُحْتَرَم

حوالہ جات

ترمیم
    1   ^ ( 1915ء، سی پارہ دِل، 124:1 )