آنندی
آنَنْدی {آ + نَن + دی} (سنسکرت)
آنَنْد آنَنْدی
سنسکرت زبان کے لفظ آنند سے ماخوذ ہے، فارسی قاعدے کے تحت ی بطور لاحقہ کیفیت اور بطور لاحقہ صفت لگائی گئی ہے۔ قدما "آنندگی" بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ 1911ء کو "پہلا پیار" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم مجرد (مؤنث - واحد)
جمع: آنَنْدِیاں {آ + نَن + دِیاں}
جمع غیر ندائی: آنَنْدِیوں {آ + نَن+ دِیوں (و مجہول)}
معانی
ترمیمعیش و عشرت، مزہ، آرام۔ (پلیٹس)
انگریزی ترجمہ
ترمیمA happy or cheerful person
معانی2
ترمیمصفت ذاتی خوش و خرم، عیش پسند، راحت طلب۔
"ہم آنندی لوگ تمھارے گھر کو آرام کی جگہ سمجھ کر اپنا دل خوش کرنے کے لیے آئے ہیں۔" [1]
انگریزی ترجمہ
ترمیمHappy, joyful, cheerful
مترادفات
ترمیممُسَرَّت مَسْرُور خُوشی فَرْحَت
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1911ء، پہلا پیار، 72 )