آنگن
آنْگَن {آں + گَن} (سنسکرت)
سنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ اصل لفظ آنگن میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ رائج ہے۔ سب سے پہلے غواصی نے "طوطی نامہ" میں استعمال کیا۔ 1639ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم ظرف مکاں (مذکر - واحد)
جمع: آنْگَن {آں + گَن}
جمع استثنائی: آنْگَنوں {آں
+ گَنوں (و مجہول)}
معانی
ترمیممکان کی عمارت کے سامنے غیر مسقف گھرا ہوا حصہ جو مکان کا جز ہو، صحن۔
"نوکروں نے میرے صندوق کو اٹھا کر دوسرے صندوقوں کے درمیان آنگن میں رکھ دیا۔" [1]
مترادفات
ترمیمصَحْن ویڑا صَحْن
رومن
ترمیمAangan
تراجم
ترمیمانگریزی : In closed space adjoining a house; court-yard, court, area
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1940ء، الف لیلہ و لیلہ، 288:1 )