آوازَہ {آ + وا + زَہ} (فارسی)

آواز آوازَہ

فارسی زبان سے ماخوذ ہے اور اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے سب سے پہلے 1564ء کو"دیوان حسن شوقٍ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: آوازے {آ + وا + زے}

جمع: آوازے {آ + وا + زے}

جمع غیر ندائی: آوازوں {آ + وا + زوں (واؤ مجہول)}

==معانی==شہرت، چرچا، دھوم، نام آوری۔

؎ جب سے سنا ہے آپ کا آوازہ جمال

جس دل کو دیکھیے وہ مہیایے عشق ہے [1]

2. طعن و تشنیع، پھبتی (عموماً جمع کے ساتھ)۔

"حقارت کے آوازے ہوں گے "شیم شیم" کے نعرے ہوں گے۔" [2]

3. آواز، شور و غل، بانگ وغیرہ۔

؎ بن کر میں رضا کار مہیانے فنا ہوں

آوازہ حق بانگ درا میرے لیے ہے [3]

مترادفات

ترمیم

ڈَنْکا نَامْوَرِی شُہْرَہ طَعْنَہ غُل

روزمرہ جات

ترمیم

آوازہ بلند کرنا

شہرت دینا؛ اعلان کرنا۔

تبدیل منزل اور تغیر مکان کا بہانہ بنا کے کوچ کا آوازہ بلند کیا۔" [4]

آوازہ پھینکنا

پھبتی کسنا، طنز سے درپردہ کچھ کہنا، چوٹ کرنا، بولی ٹھولی مارنا۔

؎ اس کو عیار کہو تم یہ یقیں ہے کس کو غیر کے نام سے آوازہ یہ مجھ پر پھینکا [5]

رومن

ترمیم

Aawazah

تراجم

ترمیم

انگریزی: Report; rumor; fame; reputation

حوالہ جات

ترمیم
      1  ^ ( 1923ء، کلیات حسرت، 181 )
      2 ^ ( 1915ء، سی پارہ دل، 194:1 )
      3 ^ ( 1917ء، کلیات حسرت، 114 )
      4 ^ ( 1897ء، تاریخ ہندوستان، 6:8 )
      5 ^ ( 1905ء، یادگار داغ، 147 )