آکْسِیجَن {آک + سی + جَن} (انگریزی)

انگریزی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ انگریزی میںOxygen مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1856ء میں "فوائد الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مادہ (مؤنث - واحد)

معانی

ترمیم

ایک عنصر لطیف جو ہوا اور پانی کا ایک جزو بسیط ہے، ہوا کا وہ جزو جس پر روشنی اور زندگی موقوف ہے۔

"یہ خیال کیا جاتاہے کہ بلا آکسیجن کوئی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا۔" [1]

انگریزی ترجمہ

ترمیم

Oxygen

حوالہ جات

ترمیم
   1    ^ ( 1967ء، بنیادی خرد حیاتیات، 272 )