آکھر
آکھَر {آ + کھَر} (سنسکرت)
سنسکرت سے ماخوذ ہے اور یہ لفظ اردو زبان میں اپنی اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1780ء میں سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم ظرف مکان (مؤنث - واحد)
جمع: آکھَریں {آ + کھَریں (یائے مجہول)}
جمع غیر ندائی: آکھَروں {آ + کھَروں (واؤ مجہول)}
معانی
ترمیمجنگلی جانور یا درندے کے رہنے کی جگہ، وہ جگہ جہاں وحشی چوپائے دن رات کسی وقت آ کر ضرور کھڑے ہوں۔
؎ آکھر سے جو واپس ہوئی یہ غم کی ستائی
ہرنوں میں مجھے مجلس ماتم نظر آئی [1]
متغیّرات
ترمیمآگھَر {آ + گھَر}
انگریزی ترجمہ
ترمیمthe den of a lion or tiger
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1912ء، شمیم، (قلمی نسخہ)، 29 )