آگاہ
آگاہ {آ + گاہ} (فارسی)
آگاہیدن آگاہ
فارسی زبان میں مصدر آگاہیدن سے اسم صفت ماخوذ ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1582ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ہے۔
صفت ذاتی
معانی
ترمیم1. کسی بات سے باخبر، واقف حال، مطلّع، عارف۔
؎ قدرت کے قوانین سے جو ہیں اگاہ
کہتے ہیں کہ تبدیلی کو ان میں نہیں راہ [1]
2. کسی علم فن یا مسئلہ خاص کا جاننے والا، عالم، کارواں۔
"اس نے کہا کہ میری بیٹی جادو کے فن سے آگاہ ہے۔" [2]
3. خبرگیری۔
؎ جوا و چور آوے گا درگاہ کوں
منجے بھیجیا ہے لات آگاہ کوں [3]
متغیّرات
ترمیمآگَہ {آ + گَہ}
انگریزی ترجمہ
ترمیمInformed or apprized (of), acquainted (with); knowing, informed, intelligent, versed, conversant
مترادفات
ترمیممُتَنَبُّہ باخَبَر عارِف ہوشْیار خَبَرْدار رُو عالِم
مرکبات
ترمیمآگاہ دِل
رومن
ترمیمAagah
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1955ء، رباعیات امجد، 6:3 ) 2 ^ ( 1901ء، الف لیلہ سرشار، 35:1 ) 3 ^ ( 1649ء، خاورنامہ، 203 )