آگاہی
آگاہی {آ + گا + ہی} (فارسی)
آگاہیدن آگاہ آگاہی فارسی مصدر آگاہیدن سے مشتق اسم صفت آگاہ کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق ی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے آگاہی بنا۔ اردو میں سب سے پہلے 1611ء قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
جمع: آگاہِیاں {آ + گا + ہِیاں}
جمع استثنائی: آگاہِیوں {آ + گا + ہِیوں (واؤ مجہول)}
معانی
ترمیم1. کسی بات سے باخبر، واقف حال، مطلع، عارف۔
"عربی فارسی سے اتنی آگاہی نہیں رکھتے۔" [1]
2. آگاہ کرنا، قبل از وقت مطلع یا مُتنّبہ کرنا (انگریزی) Warning۔ (انگریزی اردو فوجی فرہنگ، 221)
مترادفات
ترمیمتَنْبِیہ خَبَر سُدھ عِلْم خَبردَاری ہوشْیاری مَعْرِفَت دانِسْت عِلْمِیَت جان{1} اِطِّلاع شُعُور عِرْفان
رومن
ترمیمAaghi
تراجم
ترمیمانگریزی : Awareness; knowledge; Information; intelligence; cognition; insight; vigilance
حوالہ جات
ترمیم1 ^ ( 1927ء، شاد، فکر بلیغ، 55 )