آگَہی {آ + گَہی} (فارسی)

آگاہیدن آگاہ آگَہی

فارسی زبان میں مصدر آگاہیدن سے مشتق اسم صفت آگاہ کی تخفیف آگہہ ہے اس کے ساتھ ی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے آگہی بنا۔ اردو میں سب سے پہلے 1639ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: آگَہِیاں {آ + گَہِیاں}

جمع غیر ندائی: آگَہِیوں {آ + گَہِیوں (و مجہول)}

معانی

ترمیم

واقفیت، آگاہی۔

؎ نہیں تجھ کو تاریخ سے آگاہی کیا

خلافت کی کرنے لگا تو گدائی [1]

صفت ذاتی

معانی

ترمیم

آگاہ کی تخفیف۔

؎ شغل طعام کرتا تھا فرزند مصطفٰی

لیکن یہ حال سب دل آگہی پہ کھل گیا [2]

انگریزی ترجمہ

ترمیم

Information, knowledge, acquaintance

مترادفات

ترمیم

عِرْفان مَعرِفَت دانِش وَری ہوش مندی

رومن

ترمیم

Aagahi

حوالہ جات

ترمیم
     1  ^ ( 1922ء، بانگ درا، 286 )
     2  ^ ( 1875ء، دبیر، دختر تمام، 2:6 )