آگ کا پُتْلا {آگ + کا + پُت + لا} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم آگ کے ساتھ اردو زبان سے کا بطور حرف اضافت لگا کر سنسکرت زبان سے ہی ماخوذ اسم پتلا ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ 1890ء میں "فسانہ دل فریب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (مذکر)

جنسِ مخالف: آگ کی پُتْلی {آگ + کی + پُت + لی}

واحد غیر ندائی: آگ کے پُتْلے {آگ + کے + پُت + لے}

جمع: آگ کے پُتْلے {آگ + کے + پُت + لے}

جمع غیر ندائی: آگ کے پُتْلوں {آگ + کے + پُت + لوں (و مجہول)}


معانی

ترمیم

چڑچڑا، تندخو۔

"شہزادہ بہت نازک مزاج آگ کا پتلا ہے۔" [1]

2. نہایت گرم مزاج۔

"دو رتی اجوائن سے ان کے بدن میں آگ پھک گئی، آدمی کا ہے کو ہیں آگ کا پتلا ہیں۔" [2]

3. آگ کا بنا ہوا، نہایت گرم، شعلہ جیسا۔

؎ ہر آہ سے جو شعلہ نمایاں ہے آگ کا

پتلا بغل میں کیا دل سوزاں ہے آگ کا [3]


مترادفات

ترمیم

گَرَم مِزاج تُنْد مِزاج آتَش خُو

حوالہ جات

ترمیم
    1   ^ ( فسانہ دل فریب، 1890ء، 36 )
    2   ^ ( امیراللغات، 1891ء، 142:1 )
    3   ^ ( کلیات جرأت، 1809ء، 186 ) 


رومن

ترمیم

Aag ka putla

تراجم

ترمیم

انگریزی : A very diligent and agile person; a sharp person