آہِسْتَگی {آ + ہِس + تَگی} (فارسی)

آہستہ آہِسْتَگی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت آہستہ سے قاعدے کے مطابق ہ گرا کر گی بطور لاحقۂ کیفیت سے آہستگی بنا۔ اردو میں اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1649ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

معانی ترمیم

1. دھیمہ انداز۔ دھیما پن

"مومن وہ ہے کہ اس میں آہستگی ہووے۔" [1]

مترادفات ترمیم

سُسْتی تَحَمُّل سَہُولَت

رومن ترمیم

Aahistagi

تراجم ترمیم

انگریزی: Slowness; tardiness; delay; softness; tenderness; gentleness; mildness


حوالہ جات ترمیم

     1  ^ ( 1924ء، تذکرۃ الاولیا ( ترجمہ)، 44 )