آہُو {آ + ہُو} (فارسی)

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی ماخوذ ہے۔ سب سے پہلے 1645ء میں صنعتی کے "قصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: آہُوؤں {آ + ہُو + اوں (و مجہول)}

معانی

ترمیم

بکری سے مشابہ نکیلے سینگوں اور بڑی آنکھوں کا ایک صحرائی جانور، ہرن۔

؎ رندوں کے لیے ہے جام و سبو، آہو کے لیے سبزے کا نمو

قمری کے لیے سرو دل جو، بلبل کے لیے ہے گل رنگیں [1]

مترادفات

ترمیم

ہَرَن غَزال چَکارا مِرْگ

مرکبات

ترمیم

آہُو خانَہ، آہُو شِکَم، آہُو قَدَم، آہُو نُما، آہُوے آفْتاب، آہُوے چَرْخ، آہُوے چِین، آہُوے حَرَم، آہُو چَشْم، آہُو گِیر، آہُو نِگاہ، آہُوے زَرْنِگار


رومن

ترمیم

Aahu

تراجم

ترمیم

انگریزی: A deer ; antelope; vice; fault; defect

حوالہ جات

ترمیم
   1    ^ ( 1913ء، نقوش مانی، 5 )