آہ و فُغاں {آ + ہو (و مجہول) + فُغاں} (فارسی)

فارسی زبان سے اسم آہ کے ساتھ و حرف عطف لگانے کے بعد فارسی زبان سے اسم فغاں ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1795ء میں "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

معانی

ترمیم

رونا پیٹنا، گریہ زاری، نوحہ و فریاد۔

؎ اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم

مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں [1]

مترادفات

ترمیم

نالَہ و فَریاد آہ و فَرْیاد

==رومن

aah o fughan

حوالہ جات

ترمیم
    1   ^ ( بال جبریل، 1935ء، 89 )