آیت سجدہ
آیَتِ سِجْدَہ {آ + یَتے + سِج + دَہ} (عربی)
اسم نکرہ (مؤنث - واحد)
جمع: آیاتِ سِجْدَہ {آ + یا + تے + سِج + دَہ}
عربی زبان سے ماخوذ اسم آیت کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی اسم سجدہ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1867ء میں "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
متغیّرات
ترمیمآیَتِ سَجْدَہ {آ + یَتے + سَج + دَہ}
معانی
ترمیم1. قرآن شریف کی وہ آیتیں جن کو پڑھ کر یا سن کر فوراً سجدہ کرنا واجب ہے۔ ؎ تعظیم کے سجدے میں جھکے کانپ کے اشرار اک آیت سجدہ تھا ورود شہ ابرار [1]
رومن
ترمیمaaiate sejdah {aa + iaty + sej + dah} (erbi)