اُتارنا

(اتارنا سے رجوع مکرر)

اردو۔ مصدر

1۔ اوپر سے نیچے لانا

2 ۔ بلندی ۔ سے پستی کی طرف لانا

2۔ زمین پر ٹکانا

3۔ گڑھے میں ڈالنا۔ بھرنا یا سمانا۔ سطح زمین کے نیچے پہنچانا۔ قبر میں رکھنا

4۔ اُچکنا ۔ الگ کرنا ۔ توڑ لینا

5۔ منہدم کرنا۔ ڈھانا۔ ساقط کرنا ۔ گرانا

6۔ سر تراشنا ۔قلم کرنا ۔ کاٹنا

7۔ نازل کرنا ۔ القا کرنا

8۔ معبوث کرنا۔ نبی بنانا

9۔ قیام کرنا۔ ٹھہرنا ۔ مہمان بنانا

10۔ پزیرائی کرنا۔ سوار کا احترام یا مدد کے طور پر سہارا دے کر سواری سے نیچے اُتارنا

11۔ کسی جگہ لے جانا۔ پہنچانا ۔ پڑاؤ کرانا۔ ٹھہرانا

12۔ پیدا کرنا۔ وجود میں لانا

13۔ ذہن یا دماغ سے برآمد کرنا۔ گھڑنا ۔ اُپچ کی لینا

14۔ ذہن نشین کرانا ۔ دل میں بٹھانا

15۔ پیوست کرنا ۔ داخل کرنا۔ گھونپنا۔ بھونکنا

16۔ جسم یا اس کے کسی حصہ سے الگ کرنا۔ جدا کرنا

17۔ اکھاڑنا ۔ چھڑانا۔ الگ کرنا

18۔ کھانچے ، چول یا جوڑ پر سے کھسکانا

19۔ کسی چیز کے اثر کو رفع کرنا۔

22۔ سر یا آواز کا پست کرنا ۔ دھیما کرنا

23۔ اوپر کے درجہ یا جماعت سے نیچے کے درجہ میں لانا۔ تنزل کرنا

24۔ دبلا بنانا۔ نحیف کرنا

25۔ کچھاؤ کم کرنا۔ ڈھیلا کرنا

26۔ بے وقعت کرنا۔ پست و خوار بنانا

27۔ نگلنا ۔ پینا۔ کھانا

28۔ پردہ وغیرہ لٹکانا۔ اوپر سے چھوڑنا

29۔ داغنا۔ سر کرنا۔ نشانے پر پہنچانا

30۔ تیار کرنا۔ مکمل کرنا ۔ پکا کر چولھے یا آگ سے ہٹانا۔ سانچے یا مشین سے بنا کر نکالنا

31۔ ادا کرنا۔ بے باق کرنا۔ چکانا (قرض وغیرہ )

32۔ ذمہ داری سے سبکدوش ہونا۔ فرض پورا کرنا

33۔ کسی عبارت کو نقل کرنا ۔ ایک کاغذ سے دوسرے پر نقل کرنا

34۔ عکس لینا۔ تصویر کھینچنا

35۔ چربہ اٹھانا۔ ایک کاغذ کو چرب کرکے نقل کرنا۔ خاکہ کھینچنا ۔ چھاپا لینا

36۔ وارنا۔ صدقہ کرنا۔ قربان کرنا

37۔ عزت و احترام کے ساتھ لینا۔ چڑھانا ۔ رکھا

38۔ دریا وغیرہ عبور کرانا ۔ پار کرنا

39۔ چھیننا ۔ لے لینا۔ عزت وغیرہ

40۔ سوار کرکے پہنچانا

41۔ مقابلہ کے لیے میدان میں لانا

42۔ شدت کم کرنا۔ اعتدال پر لانا

43۔ جاری کرنا۔ روان کرنا