اِتصال
(اتصال سے رجوع مکرر)
عربی ۔ اسم ۔ مذکر
1۔ چپکنا۔ چسپیدگی
2۔ پیوستگی ۔ ملاپ
3۔ قرب ۔ نزدیکی
4۔ تسلسل ۔ تعاقب ۔ ایک چیز کا بلا انقطاع دوسرے کے بعد آنا
5۔ اتحاد ۔ یگانگی ۔ وصل
6۔ نقطہ اتصال ’’سنگھم‘‘
7۔ (منطق) ایک چیز کے ثبوت و سلب کا دوسری چیز کے ثبوت و سبب پر موقوف ہونا۔
8۔ (اصول حدیث ) کسی حدیث یا روایت کے سلسلہ سند کا غیر منقطع ہونا۔ یا سلسلہ سند کے تمام روایوں کا نام بنام ذکر کرنا
9۔ (طب) جسم کے جوڑ کا دوسرے جوڑ سے ملنا
10۔ (سائنس) کشش یا جذب جس کی وجہ سے جسم کے ذرے یک جا رہتے ہیں یا ایک جسم دوسرے جسم سے جدا نہیں ہوتا
11۔ (نجوم) برجوں اور درجوں کے اعتبار سے ستاروں کا باہم نظر آنا