جمال جفر
عرصہ دراز سے اس بات کو محسوس کیا جا رہا تھا کہ جہاں ہم مسلمان دیگر علوم میں تحقیق و جستجو فرما رہے ہیں وہاں اپنے اسلاف کے علوم روحانی سے بالکل بے بہرہ ہوتے جا رہے ہیں یا پھر ان علوم سے بالکل بد ظن نظر آرہے ہیں ۔ علوم روحانی کے موضوع پر ہزاروں لاکھوں کتب مختلف زبانوں میں تحریر کی جا چکی ہیں لیکن کسی بھی صاحب فن نے اسے انٹرنیٹ پر پیش کرنے کی سعی نہیں کی ۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے روحانی علوم ڈاٹ کام نے دنیا میں سب سے پہلے اردو زبان میں ان علوم کو انٹرنیٹ پر اسباق کی صورت میں متعارف کروایا تاکہ وہ حضرات جو ان سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں بآسانی مستفید ہو سکیں ۔ ادارہ کا بنیادی مقصد علوم باطلہ کے مقابلہ پر علوم محمد وآل محمد کو متعارف کروانا ہے ۔ہر ماہ آپ مختلف موضوعات پر مضامین ملاحظہ کر سکتے ہیں جیسے علم جفر، علم رمل ، علم نجوم ، علم نقوش ، ٹیلی پیتھی ، مراقبہ ، اسم اعظم ، سحر و جادو سے حفاظت کے طریقے ، علم الاعداد ، تسخیر ارواح کے طریق ، روح کی حقانیت ، ہمزاد ، موکلات و جنات کے حقائق وغیرہ ۔ بہت سے حضرات بآسانی یہ کہہ کر جان چھڑالیتے ہیں کہ سحر و جادو اور دیگر ان فضولیات کی کوئی حقیقت ہی نہیں ہے ان کی خدمت میں بھی وقتا فوقتا قرآن اور حدیث سے دلائل پیش کئے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی علوم روحانی سیکھنا چاہتے ہیں یا ان کی حقیقت سے واقف ہونا چاہتے ہیں یا آپ کسی بھی مسئلے کا حل علوم روحانی کی روشنی میں ڈھونڈنے کے خواہاں ہیں تو آج ہی ہماری سائٹ www.roohanialoom.com وزٹ کیجئے!!!