"تلاش" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م نیا صفحہ: == تلفّظ == تَلاش [تَلاش] == ماخوذ == فارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ مصدر 'تلاشیدن' سے حاصل مصدر ہے اردو میں ...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 17:07، 31 جولائی 2008ء

تلفّظ

تَلاش [تَلاش]


ماخوذ

فارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ مصدر 'تلاشیدن' سے حاصل مصدر ہے اردو میں اصل معنوں اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

جمع: تَلاشیں [تَلا + شیں (ی مجہول)] جمع غیر ندائی: تَلاشوں [تَلا + شوں (و مجہول)]

1. کھوج، سراغ، ڈھونڈنا، جستجو۔

"جنگل میں جاتے تو لڑکے ان کی تلاش میں نکلتے۔" ( 1934ء، قرآنی قصے، 71 )

2. آرزو، خواہش، طلب۔ جسے تلاش ہے مضمون کی جانتا ہے وہ کہ ہے تلاش سے سب کی جدا ظفر کی تلاش ( 1845ء، کلیات ظفر، 118:1 )

3. [ ادب ] تحقیق، کرید۔

"پڑھنے والوں میں جو صاحب اس طرز کلام کی خوبیوں کو سمجھ لیں گے وہ تو میری تلاش کی ضرور داد دیں گے۔" ( 1914ء، صلائے عام، دہلی، اکتوبر، 9 )


انگریزی

search, quest; scrutiny; study, research; pursuit


مترادفات

کھوج جُسْتَجُو جُسْتُجُو کُرید تَفْتِیش ٹَٹول طَلَب گاری ٹوہ


مرکبات

تَلاشِ حَق، تَلاش کار، تَلاشِ آب و دانَہ، تَلاشِ روزْگار، تَلاشِ مَعاش